مسلم لیگ ن کی رہنما انوشے رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان صرف دھونس اوربلیک میلنگ کی سیاست کرتے ہیں۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما نے کہا کہ اسحاق ڈارکااعترافی بیان عدالتوں نے ردی کی ٹوکری قراردیا تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہلے نوازشریف پھران کی بیٹی اوراب اسحاق ڈارپرحملہ کیا۔مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا کہ کل افسوسناک واقعہ پیش آیا،یہ واقعہ سپریم کورٹ سےجڑاہواہے، پہلےدھرنےکےذریعے باہر سے حملہ آور ہوئے،کل اندرسےحملہ آورہوگئے۔ طلال چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان اورانکی پارٹی کےپاس کوئی جوازنہیں بچاتوپارلیمنٹ کونشانہ بنایا۔