اسلام آباد (یس ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک میں سول وار کروانا چاہتے ہیں، کہتے ہیں عمران خان کے تمام پلانز کا مقصد خود کو وزیراعظم بنوانا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا ہے تھا کہ عمران خان ملک میں جلاؤ گھیراؤ چاہتے ہیں جو سول وار کا راستہ ہے۔ حکومت سیاسی بحران مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتی ہے لیکن پریشانی یہ ہے کہ مذاکرات کس سے کیے جائیں۔
عمران خان مذاکرات نہیں چاہتے لیکن ان کی ٹیم سیاسی بحران کی کے حل کیلئے مخلص ہے۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گن پوائنٹ پر مطالبات نہیں منوائے جا سکتے، اے سے زیڈ تک عمران خان کے تمام پلانز کا مقصد خود کو وزیر اعظم بنوانا ہے۔