نیو یارک (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج (ہفتہ کو) امریکی وقت کے مطابق رات 2 بجے پاکستان واپس روانہ ہوں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی امریکی وقت کے مطابق رات کو 2 بجے وطن روانگی ہوگی، وہ کمرشل فلائٹ سے وطن روانہ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا دورہ امریکہ انتہائی کامیاب رہا ہے ، وزیر اعظم نے 70 اور میں نے 50 ملاقاتیں کیں، ایسا ماحول ماضی میں نہیں دیکھا گیا، جنرل اسمبلی کے اجلاس میں عمران خان کو زبردست پذیرائی ملی جبکہ ہندوستان کو منہ کی کھانی پڑی، سارک کے اجلاس میں بھی بھارت ناکام ہوگیا۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں اور افواج پاکستان کے ساتھ ہے، ہم اپنی افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور سیاسی اختلافات کے باوجود کشمیر پر یکجہتی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ کو 2 بجے وطن روانگی ہوگی، وہ کمرشل فلائٹ سے وطن روانہ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا دورہ امریکہ انتہائی کامیاب رہا ہے ، وزیر اعظم نے 70 اور میں نے 50 ملاقاتیں کیں، ایسا ماحول ماضی میں نہیں دیکھا گیا، جنرل اسمبلی کے اجلاس میں عمران خان کو زبردست پذیرائی ملی جبکہ ہندوستان کو منہ کی کھانی پڑی، سارک کے اجلاس میں بھی بھارت ناکام ہوگیا۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں اور افواج پاکستان کے ساتھ ہے، ہم اپنی افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور سیاسی اختلافات کے باوجود کشمیر پر یکجہتی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اس وقت پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں اور افواج پاکستان کے ساتھ ہے، ہم اپنی افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور سیاسی اختلافات کے باوجود کشمیر پر یکجہتی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔