فرانس (اشفاق احمد) پاکستان مسلم لیگ (ق) فرانس کے صدر منیر احمد وڑائچ، و چودھری عبدالروف ڈوگہ جنرل سیکریٹری نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اپنی اہلیہ ریحام خان کو طلاق دیئے جانے پر اظہار افسوس اور عمران خان و ریحام خان سے دلی ہمدردی کرتے ہوئے مشترکہ بیان میں کہا کہ طلاق یقینا اللہ کے نزدیک ناپسندیدہ اور بندے کیلئے تکلیف دہ عمل ہے مگر جب ازداوجی رشتے میں بندھے دو افراد ایک دوسرے سے مخلص نہ رہیں اور دونوں کے مفادات ‘ ترجیحات و مزاج ایک دوسرے کی ضد بن کر ایک دوسرے کیلئے تکلیف و پریشانی اور مسائل کا پیش خیمہ بننے لگیں تو پھر ان میں شرعی تقاضوں کے مطابق طلاق کا ہوجا نا ہی بہتر ہوتا ہے۔
جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ریحام خان کے درمیان طلاق یقینا ان دونوں کیلئے تکلیف دہ ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ق) فرانس تکلیف کے ان لمحات میں عمران خان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے کیونکہ وہ دوسری بار طلاق کی تکلیف کے تجربے اور کرب سے گزر رہے ہیں گوکہ دونوں بار شادی سے بھی انہیں سیاسی فائدہ پہنچا اور طلاق نے بھی ان کا قد بڑھایا ہے مگر پھر بھی ازدواجی زندگی کی ناکامی دنیاوی کامیابیوں کی خوشیوں سے زیادہ تکلیف دہ ہوتی ہے۔
اسلئے قوم کو عمران خان کے اس تکلیف میں ان سے پوری طرح ہمدردی ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ق) فرانس کی طرح پاکستانی قوم بھی تکلیف کے ان لمحات میں عمران خان سے اظہار یکجہتی کررہی ہے۔