اسلا م آباد (ویب ڈیسک)آج صبح ڈالر کی قیمت میں اچانک 8 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد قیمت 142 روپے پر جاپہنچی اور پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہو گیا تاہم چند گھنٹوں کے بعد قیمت میں کمی ہوئی اور ڈالر 137 روپے پر آگیا اور اب اس پر عمران خان نے بھی حیران کن موقف جاری کر دیا ہے ۔
وزیراعظم ہاﺅس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ صبح سے فون بج رہا ہے کہ ڈالر مہنگا ہو گیا ہے ، آج بہت لوگ پریشان ہیں کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے ، میں کہتاہوں کہ آپ نے گھبرانا نہیںہے ، تھوڑا ایڈجسٹمنٹ کا وقت ہے ، پھر سب ٹھیک ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا مطلب یہ ہے کہ جو ہم دنیا کو بیچتے ہیں اور خریدتے ہیں اس میں 2 ہزار ارب ڈالر کا خسارہ ہے اور جب ڈالر پر دباؤ پڑتا ہے تو روپے کی قدر گرتی ہے اور ڈالر مہنگا ہوتا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہم وہ قدم اٹھا رہے ہیں جس سے ڈالر کی کمی آگے نہیں ہوگی اور اگر ہم نے پاکستان سے گاڑیاں برآمد کرنا شروع کردیں تو اور سرمایہ کاری آئے گی۔