لاہور (ویب ڈیسک) گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی ہرزہ سرائی پر عمران خان نے دبنگ بیان دیا تھا،اپوزیشن رہنما خواجہ سعد رفیق نے بھی وزیراعظم کے بیان کو پسند کر کے امریکی صدر کے بیانات کے خلاف قومی یکجہتی کا ثبوت دے دیا ۔ جبکہ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے امریکی صدر کے جواب میں اچھے ٹوئٹس کیے ہیں، میں ان کی تعریف اور ان سے اتقاق کرتا ہوں۔ ’’دنیا نیوز‘‘ کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کاکہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت سے بھی غلطیاں ہوئی ہیں، لیکن تحریک انصاف کی حکومت نے سو روز میں جو بدتمیزیاں مچائی ہیں اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ علیمہ خان کو این آراو دے دیا گیا، یہ ریلیف شریف خاندان کو بھی ملنا چاہیے ۔ وفاقی وزیر فیصل واؤڈا نے کہا کہ کابینہ کے کسی حصے پر ابھی تک کرپشن کا کوئی شک تک نہیں۔ قومی اسمبلی میں نوازشریف کی جانب سے جھوٹ بولنے سے بڑی کرپشن کیاہے ؟۔ اعظم سواتی کے معاملے پر چیف جسٹس کے فیصلے پر من و عن عمل در آمد کیا جائے گا۔ احسن جمیل گجر کی وجہ سے نہ گرایا جانے والا پٹرول پمپ ضرور گرے گا ۔پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظورنے کہا کہ عمران خان غلط ٹیم لے کر آئے ۔ دوسری جماعتوں کے بھگوڑوں اور لوٹوں کو اہم عہدے دے دیئے ، جب کہ اپنے لوگوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ عمران خان نے امریکی صدر کے جواب میں جوٹوئٹ کیاہے ساری جماعتیں ان کے پیچھے کھڑی ہیں۔ ممتاز تجزیہ کار حبیب اکرم نے انکشاف کیا کہ من مرضی کی تفتیش نہ کرنے پر لیہ میں ایک آرپی او نے ایک ڈی ایس پی کو وردی میں ہتھکڑی لگوا دی۔