اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم ٹینک اور جے ایف 17 تو خود بنا لیتے ہیں مگر ایک فون چارجر یا ٹی وی نہیں بنا سکتے،وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ شروع میں ہماری ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے غلطیاں ہوئیں،
ہم اسی کی دہائی میں ہارورڈ اور آکسفورڈ کے کیمپس بناتے تو آج ہمارا معیار کچھ اور ہوتا، دنیا میں ٹیکنالوجی کا ڈیفنس سے زیادہ استعمال زراعت میں ہے۔ 5جی ٹیکنالوجی آنے والی ہے، یہ ایک بڑا انقلاب ہوگا۔نیشنل سکیورٹی اور ہائبرڈ وار کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ 80 کی دہائی میں افغانستان میں لڑائی لڑ رہے تھے، مدرسے تو بنائے مگر آکسفورڈ اور کیمبرج کے کیمپس نہیں بنائے
۔انہوں نے کہا کہ ہولو گرام ٹیکنالوجی سے تبدیلیاں آئیں گی،قومیں ایک شعبے میں نہیں بلکہ تمام شعبوں میں ترقی کرتی ہیں، پروپیگنڈا یا ہائبرڈ وار فیئر کا مقابلہ صرف ایک چیز ٹھیک کر کے نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ جب کہتا ہوں کہ2022ء میں مشن خلا میں جائے گا تو لوگوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ جاتے ہیں۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ اپوزیشن نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے، فوج سب کی اتنی ہے جتنی تحریک انصاف کی ہے۔انہوں نے کہا کہ آرمی ایکٹ پر اپوزیشن کا ووٹ دینا احسن اقدام ہے، اپوزیشن کے اقدام کی تعریف کرتا ہوں۔ الیکشن کمیشن اور نیب قوانین پر بھی معاملات چل رہے ہیں، اپوزیشن اور اداروں کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ خواجہ آصف وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں۔ شہباز شریف اور خواجہ آصف وزارت عظمی کے لیے آپس میں ٹاس کرلیں جبکہ اب شہباز شریف واپس آنے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فیصل واڈا پر بات کی تو میڈیا میں نیا مسئلہ سامنے آ جائیگا۔
IMRAN KHAN, SAYD, WE, CAN, GENERATE, PLANNER, BUT, COULD, NOT, MAKE, A, CHARGER