اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ فاروق ستار کو ثابت کرنا ہوگا کہ ایم کیو ایم کا الطاف حسین سے کوئی تعلق نہیں ہے،متحدہ کے قائد کو جیل میں ڈالا جائے۔
دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ فاروق ستار کو ثابت کرنا ہوگا کہ ایم کیو ایم کوئی تعلق نہیں ہے،جتنی آزادی ایم کیو ایم کو ملی کسی کو نہیں ملی ہے،یہ حکومت کی کمزوری ہے اور یہ سب ہونے کی ذمہ دار حکومت ہے،دنیا کی کوئی جمہوریت ایسی تقریر اور بیانات کی اجازت نہیں دیتی،اشتعال انگیز تقریر کرنے کیخلاف بر طانیہ میں قانون موجود ہے۔
جتنی آزادی ایم کیو ایم کو ملی کسی کو نہیں ملی ہے،تقاریر کے بعد ہلاکتوں پر متحدہ قائد کو جیل میں ڈالنا چاہیے،نصیراللہ بابر آپریشن میں شامل ایک ایک افسر کو چن چن کر مارا گیا،کسی اہلکار میں ایم کیو ایم کا ٹارگٹ کلر پکڑنے کی جراءت نہیں ہے۔
کراچی سے متحدہ کا خوف اتر گیا ہے، تحریک انصاف کی نچلی سطح پر تنظیمیں بنارہے ہیں،تنظیم نہ ہونے کے باوجود ہمیں کراچی میں ووٹ ملے ہیں،اردو بولنے والوں کو الطاف حسین نے ہائی جیک کیا ہے،سب سے زیادہ اردو بولنے والے الطاف حسین نے مروائے ہیں،جہلم میں پارٹی کا منشور بتانے کیلئے جلسہ کیا ہے،سب کو جلسے کرنے اور تقاریر کرنے کی اجازت ہے تو مجھے کیوں روکا جارہا ہے،یہ قانون ہی غلط ہے۔