لاہور( نیوز ڈیسک) گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے سینئر صحافیوں سے ملاقات کی، اس ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے صحافیوں کے تسلی بخش جواب دیئے گئے۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نیا ٹرینڈ چل پڑا۔
تفصیلات کے مطابق کل کی ملاقات کا احوال سینئر اینکر پرسن عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔ اپنے ٹویٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ’’میں نے وزارت عظمی کے دوران نواز شریف صاحب سے صرف ایک سخت سوال کیا تو اگلے 5 سال تک سوال پوچھنے کا موقع نہیں ملا۔ وزیر اعظم۔عمران خان کو یہ کریڈٹ دینا پڑے گا کہ نہ صرف انہوں سخت مشکل سوالات سنے بلکہ بعد میں گلہ بھی نہیں کیا‘‘۔