counter easy hit

‘عائشہ گلالئی کے الزامات پر عمران خان کو پارٹی صدارت سے استعفیٰ دینا چاہیے’

نواز شریف کے خلاف فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کریں گے، ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں انصاف ہوتا نظر نہیں آ رہا، ہمارے ساتھ وہ سلوک ہو رہا ہے جو ناقابل فہم ہے: وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق

Imran Khan should resign from presidency on charges of Ayesha Gulali

Imran Khan should resign from presidency on charges of Ayesha Gulali

اسلام آباد: وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گالیاں دی گئیں مگر ہم آگے بڑھتے گئے، نفرت کا بیج بونے پر اب عمران خان پر الزام لگ رہے ہیں، حقائق کا سامنا کریں، دوسروں سے بار بار استعفیٰ مانگتے رہے، عائشہ گلالئی کے سنگین الزامات کے بعد عمران خان کو اپنی جماعت کی صدارت سے استعفیٰ دے دینا چاہیے، ملک کے نظام عدل کو اب بھی حرکت میں آنا چاہیے، امیر مقام کے فون کا افسانہ بنایا گیا،عمران خان کے اندر لڑکا ہے،اسے اب ختم کریں۔

خواجہ سعدرفیق نے کہا نواز شریف کے خلاف فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کریں گے، نواز شریف سیاست کے میدان میں متحرک کردار نبھائیں گے، ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ انصاف ہوتا نظر نہیں آ رہا، ہمارے ساتھ وہ سلوک ہو رہا ہے جو نا قابل فہم ہے، ہمیں انصاف کیلئے یکساں مواقع نہیں ملے، عدلیہ کی آزادی سے مطلب صرف عدالت عظمیٰ کی آزادی نہیں، لوئر کورٹس کی بھی آزادی ہے، اداروں کے تقدس میں کبھی کمی کرنے کی کوشش نہیں کی، قانون دان کہہ رہے ہیں کہ احتساب کورٹ پر نگرانی نہ رکھی جائے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website