گوجرانوالہ : گوجرانوالہ میں عمران خان کے آزادی مارچ پر پتھراؤ ، عدالت نے پومی بٹ سمیت ن لیگ کے دس کارکنوں کو بری کر دیا ۔ 15 اگست 2014 کو لاہور سے راولپنڈی جاتے ہوئے عمران خان کے آزادی مارچ پر گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ پر پتھراؤ کیا گیا تھا۔
اس پتھراؤ کے الزام میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے خلاف تھانہ سبزی منڈی میں مقدمہ درج کیا گیا ۔ مسلم لیگ ن سٹی کے سینئر نائب صدر سلمان خالد عرف پومی بٹ ، عمران خان کے آزادی مارچ پر پتھرائو کرنے کے الزام میں پومی بٹ سمیت 10 ن لیگی کارکنوں کو عدالت نے بری کردیا۔
مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ محمد جمیل بھٹی کی عدالت میں کی گئی ۔ عدالت میں استغاثہ جرم ثابت نہ کرسکا جس پر ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کیا گیا ۔ بری ہونے والوں میں ن لیگ سٹی کے سینئر نائب صدر سلمان خالد پومی بٹ ، ن لیگی کارکن لیاقت علی ، ملک عباس ، عبدالمجید بٹ ، سجاد اللہ باجوہ ، بابر علی ، محمد الیاس ، مختار سعید شامل ہیں۔
15 اگست 2014 کو لاہور سے راولپنڈی جاتے ہوئے گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ پر آزادی مارچ پر پتھرائو کیا گیا تھا ۔ اس پتھرائو کے الزام میں ن لیگی کارکنوں کے خلاف تھانہ سبزی منڈی میں زیر دفعات 506 ، 148 ، 149 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
سلمان خالد عرف پومی بٹ نے اپنے نو ساتھیوں سمیت تھانہ سبزی منڈی میں پیش ہو کر گرفتاری دے دی تھی۔