عمران خان دل کی بات کہنے پر آتے ہیں تو نتائج کی پرواہ کیے بغیر زبان پر لے آتے ہیں ۔ اسلام آباد میں منرل ٹائی کون کانفرنس سے خطاب میں خیبرپختونخوا حکومت کی خوب خبر لی۔
اسلام آباد: (یس اُردو) کپتان کی ساری توجہ ہے اب خیبر پختونخوا ہ پر منرل ٹائیکون کانفرنس سے خطاب کرنے کھڑے ہوئے تو صوبے میں اپنی ہی حکومت کے کان کھینچ ڈالے.۔ بولے “منرل ٹائیکون”کیلئے تیاری اچھی نہ ہونے پر بہت شرمندگی ہوئی عمران خان نے یہ بھی یاد دلایا کہ دو سال پہلے آسٹریلیا سے معدنیات کا بڑا سرمایہ کار آیا لیکن خیبرپختونخوا حکومت کا ہوم ورک اُس وقت بھی مکمل نہیں تھا ۔ کپتان نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت پوری طرح تیار ہو تو وہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس منعقد کروا سکتے ہیں۔