counter easy hit

صنعتکاروں کا208ارب ٹیکس معاف کرنے کا معاملہ ،عمران خان نے نوٹس لے لیا،دھماکہ خیز اعلان کردیا

Imran Khan takes notice of 208 billion taxpayers case, declares explosives

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے گیس انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس (جی آئی ڈی سی) کی مد میں 208ارب روپے کی مبینہ ٹیکس معافی کے معاملے پر حقائق توڑمروڑکرپیش کرنے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے معاشی ٹیم کو ہدایت کی کہ اس حوالے سے مکمل تفصیل قوم کے سامنے رکھی جائے اورابہام کو دور کیا جائے ‘قومی خزانے کی حفاظت کی ذمہ داری خود لی ہے، کسی کو نہیں نوازا جائے گاجبکہ وفاقی وزیر توانائی عمرایوب اور معاون خصوصی ندیم بابر نے واضح کیاہے کہ جی آئی ڈی سی کی مد میں کسی کو بھی خلاف ضابطہ چھوٹ نہیں دی گئی ‘ اس حوالے سے الزامات حقائق کے منافی ہیں‘ وفاقی کابینہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات، 30دنوں سے جاری کرفیو اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان یک زبان ہو کر عالمی فورمزکا ہر دروازہ کھٹکھٹائے گا ، ہر جمعہ کوکشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری رہے گا‘کابینہ نے وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے اسلامی کلینڈر کے حوالے سے مرتب کی جانے والی رپورٹ وزارتِ مذہبی امور کو بھجوانے کی منظوری دی تاکہ اس پر غور کیا جا سکے، جماعت اول سے جماعت پانچ تک کا یکساں نصاب مارچ 2020تک تیار کر لیا جائے گا‘ تمام دینی مدارس کو وزارتِ تعلیم رجسٹر کر ے گی،رجسٹریشن نہ کرانے والے مدارس کو بند کر دیا جائے گا، مدارس کے طالبعلم آٹھویں، دسویں اور بارویں کے امتحانات بورڈ کے تحت دیں گے۔ منگل کو عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب ،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کراچی میں اسپتالوں کے فضلہ جات کو صحیح طریقے سے ٹھکانے نہ لگانے اور اس کے نتیجے میں ماحول پر پڑنے والے منفی اثرات کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز فضلہ جات کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے حوالے سے قوانین پر موثر عمل درآمد کرائیں ۔وزیرِ منصوبہ بندی نے کابینہ کو بتایا کہ کراچی جیسے بڑے شہر کے ماسٹر پلان کا ازسر نو جائزہ لینے کی اشد ضرورت ہے اور سیوریج اور واٹر سپلائی جیسے مسئلوں پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کابینہ کو کے فور پراجیکٹ کی پیش رفت سے آگاہ کیا ‘وزیرِ اعظم نے کہا کہ کراچی کی عوام کو درپیش مسائل کا مکمل اداراک ہے ‘ان سے مزیدپہلوتہی نہیں کی جاسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اگلے ہفتے کراچی کا دورہ کریں گے تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا حل ڈھونڈنے میں لائحہ عمل مرتب کیا جا سکے۔کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم نے اس امر پر گہرے افسوس اور تشویش کا اظہار کیا کہ بعض عناصر کی جانب سے غلط اور بے بنیاد خبروں کو بنیاد بنا کر عوام کو حکومت کے بارے میں گمراہ کیا جاتا ہےتاکہ حکومت کی ساکھ متاثر ہو‘ حکومت مثبت تنقید کو خوش آمدید کہتی ہے لیکن تنقید کی آڑ میں نجی زندگیوں اور اہل و ایال کے افراد کی کردار کشی اور بلیک میل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔اجلاس کے دوران معاون خصوصی برائے اطلاعات نے بتایا کہ غلط خبروں کے تدارک کے لئے پاک نیوز کے عنوان سے ایک موبائل اپلیکیشن لانچ کر دی گئی ہے تاکہ غلط خبروں کی فوری تصحیح کی جا سکے۔وزیرِ اعظم نے گیس انفرانسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس( جی آئی ڈی سی ) کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبروں پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں کرپشن کے ریکارڈ توڑنے والے افراد کی جانب سے غلط معلومات کی بنیاد پر عوام الناس کو گمراہ کیا جارہا ہے۔ وزیرِ اعظم نے معاشی ٹیم کو ہدایت کی کہ معیشت کے حوالے اور خصوصاً جی آئی ڈی سی کے حوالے سے تمام حقائق تفصیلات کے ساتھ قوم کے سامنے رکھے جائیں۔ ندیم بابر نے کابینہ کو بتایاکہ جی آئی ڈی سی حوالے سے حکومتی آرڈیننس کا مقصدعام عوام پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنا ہے اور مہنگائی کے چیلنج پر حتی المقدور قابو پانا ہے۔دریں اثناء وزیراعظم عمران خان سے معروف صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات نے منگل کو یہاں وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں میاں محمد منشاء، بشیر علی محمد، علی حبیب، شاہد حسین، خلیل ستار، ثاقب شیرازی، شاہد عبداللہ، طارق سہگل،عارف حبیب، مصدق ذوالقرنین اور سکندر مصطفی شامل تھے۔ عمران خان نے صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کودعوت دی کہ وہ معیشت کی بہتری کے سلسلے میں اپنی تجاویز پیش کریں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website