counter easy hit

عمران خان طالبان کی پشت پناہی پر کراچی کو جیتنے آئے ہیں، کنور نوید

Kanwar Naveed

Kanwar Naveed

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ عمران خان کراچی میں الیکشن لڑنے نہیں آئے، طالبان کی پشت پناہی پر کراچی کو جیتنے آئے ہیں۔

ایم کیو ایم کی جانب سے حلقہ این اے 246کے ضمنی انتخاب کیلئے مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ حلقہ ان تمام حلقوں سے یکسر مختلف اور یکسر معزز ہے، اس وقت بھی ایم کیو ایم کے 24 رکن قومی اسمبلی ہیں، اس حلقے میں ایم کیو ایم کے 30 ہزار شہیدوں کی یادگار ہے۔

اس حلقے میں ایم کیو ایم کا مرکز نائن زیرو میں واقع ہے۔ کنور نوید جمیل نے کہا کہ پورے پاکستان سے عمران خان نے صرف میاں والی کی سیٹ جیتی، سیٹ جیتنے کے بعد ایک بار بھی عمران خان حلقے کے لوگوں کیلئے نہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو صرف ایک سہارا چاہیے، وہ سہارا طالبان کی شکل میں ہویا اسٹبلشمنٹ کی شکل میں، ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو چند ہزار سے زیادہ ووٹ نہیں ملیں گے، یہ بات پی ٹی آئی والے بھی جانتے ہیں۔