اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کابنی گالہ اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین عمران خان نے کی۔اجلاس میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے اراکین اسمبلی میں 200 ارب روپوں کی تقسیم پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیااورسپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا گیا۔اجلاس میں فیض آباد دھرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اورفیض آباد دھرنے کےشرکاء کے مطالبات کی حمایت کا فیصلہ کیاگیا، اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ دھرنے کیخلاف کسی قسم کے بھی آپریشن کی مخالفت کی جائے گی،