لاہور (یس ڈیسک) شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف ملک میں شفاف انتخابات کی ریت ڈالنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مذاکرات میں نہ رکاوٹ تھے اور نہ کبھی ہوں گے۔
شاہ محمود قریشی نے پرویز رشید کے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پرویز رشید عمران خان کے حوالے سے ایسی باتیں کرنا چھوڑ دیں۔
انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات ہونگی تو جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کے الزامات جیسی ڈرامہ بازیاں بھی ختم ہو جائیں گی۔