اسلام آباد: سپریم کورٹ میں وزیراعظم نوازشریف کے خلاف فیصلہ آنے کے بعد تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے شکرانے کے نوافل ادا کئے۔
Imran Khan thanked prayer on Nawaz Sharif’s disqualification
سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں نوازشریف کو نااہل جب کہ پوری شریف فیملی کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور نیب میں ان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔ خبر ملتے ہی بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ میں موجود تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے شکرانے کے نوافل ادا کئے. دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنما بھی فیصلہ سننے کے بعد بنی گالہ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔