بھارت(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی پائلٹ کی رہائی کے فیصلے کو خوب سراہا بھی جا رہا ہے بھارت میں پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگنا شروع ہو گئے ہیں ایک بھارتی شہری بھی پاکستان کے حق میں نعرے لگا رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ مودی کہاں گھس گئے ہو تم تفصیلات کے مطابق یوں تک بھارت کا امن پسند اور پڑھا لکھا طبقہ وزیراعظم عمران خان کا معترف ہے اور بھارتی پائلٹ کی رہائی کے فیصلے کو خوب سراہا بھی جا رہا ہے ، لیکن اب تو بھارت میں پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگنا شروع ہو گئے ہیں ، اسی حوالے سےسوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک بھارتی شہری پاکستان کے حق میں نعرے لگا رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ مودی کہاں گھس گئے ہو تم ، شہری کے نعرے سنتے ہی محلے کے لوگ اکھٹا ہونا شروع ہو گئے اور نوجوان کو برا بھلا کہا لیکن نوجوان نے جواب دیا کہ بھارت ہے تو کیا ہوا میری مرضی میں جو بھی نعرے لگاؤں ، میری دھرتی ہے میں اپنی مرضی کے مطابق بولوں گا ، تو ایک خاتون نے کہا کہ تم پاکستان میں ہو کیا جو ان کے حق میں نعرے لگا رہے ہو ، اگر تہماری دھرتی بھارت ہے تو اس کے خلاف کیوں بول رہے ہو ، محلے والوں نے کہا کہ یہ گزشتہ رات بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہا تھا ، لیکن نوجوان نے کہا میں تو یہ نعرے لاؤڈ اسپیکر میں بھی لگا سکتا ہوں مجھے بولنے کے لیے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں۔ جب کہ دوسری جانب ٹویٹر پر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے لیے نوبل پرائز فار عمران خان ہیش ٹیگ بنا لیکن بھارتی وزیراعظم کے لیے گو بیک مودیکا ہیش ٹیگ بن گیا ، ایک صارف نے اروند کیجر وال کی اسمبلی میں کی گئی تقریر کو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ مودی کے بارے میں سچ بولنے پر آپ کا شکریہ ایک صارف نے کہا کہ مودی گو بیک ہم سب کو پتہ ہے آپ بہت بڑے اداکار ہیں