اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ عمران خان مودی سے ہاتھ ملانا چاہتے ہیں شہبازشریف سے نہیں بیرون خطرات میں اندرونی اختلافات کے باوجود ہماری صفوں میں اتحاد ضروری ہےہماری افواج پاکستان کے چپے چپے کی محافظ اور دفاع کریں تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان مودی سے ہاتھ ملانا چاہتے ہیں ، شہبازشریف سے نہیں ،بیرون خطرات میں اندرونی اختلافات کے باوجود ہماری صفوں میں اتحاد ضروری ہے،ہماری افواج پاکستان کے چپے چپے کی محافظ اور دفاع کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کشمیریوں کو کبھی نہیں بھول سکتے ، جمعہ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت پوری قوم کا اتحاد مثالی ہے۔ بیرون خطرات میں اندرونی اختلافات کے باوجود ہماری صفوں میں اتحاد ضروری ہے ، بھارت کی او آئی سی کا ممبر بننے کی درینہ خواہش ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج مہمان،کل آبزرور اور پھر ممبر بنا دیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے والا واحد ملک ہے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ افغانستان سے انخلاء چاہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان امریکہ کو انخلاء کے راستے بتا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے کل کہا میں روز مودی سے فون کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے وزیر اعظم کو غدار نہیں کہا بلکہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوکں نے کہاکہ نواز شریف نے اندرونی معاملات کو ٹھیک کرنے کی بات کی تو غدار کہا گیا۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان آج نواز شریف کی باتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کل اس وقت آئے جب قومی ترانہ بج رہا تھا،ان کی ایوان میں آنے کی ٹائمنگ پلان تھا تاکہ ہاتھ نہ ملانا پڑے۔