لاہور: بظاہر عمران خان کے جلسے جلوس تیسرے دھرنے کے پلان کا حصہ لگتے ہیں، جس کے زریعے جمہوری عمل کو ڈی ریل کیا جائے گا: وفاقی وزیر داخلہ کا الزام
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے عمران خان پر بڑا الزام عائد کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان الیکشن سے چند ماہ پہلے جمہوری عمل ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے اپنے ٹویٹ میں عمران خان کے جلسوں کو جمہوری عمل کے خلاف سازش قراردیا۔ احسن اقبال نے کہا ہے کہ بظاہر عمران خان کے جلسے جلوس تیسرے دھرنے کے پلان کا حصہ لگتے ہیں، تیسرے دھرنے کے زریعے جمہوری عمل کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جب ملکی حالات 2018 کے الیکشن عمل کے زریعے جمہوری عمل کی طرف بڑھ رہے ہیں، ایسے میں عمران خان جمہوری عمل کو الیکشن سے چند ماہ پہلے ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں۔