کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں جلسے کے بعد اسلام آباد کے خراب موسم کی وجہ سے عمران خان واپس نہ جا سکے۔ ادھر سابق صدر آصف علی زرداری کے طیارے کو موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد کے بجائے کراچی میں اتار لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو کراچی میں جلسے کے بعد اسلام آباد روانہ ہونا تھا، لیکن سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کا طیارہ چھوٹا ہے، جو خراب موسم میں پرواز نہیں کر سکتا۔ موسم بہتر ہونے کی صورت میں عمران خان آج صبح روانہ ہوں گے۔
ادھر پاکستان پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کو دبئی سے اسلام آباد پہنچنا تھا، لیکن موسم کی خرابی کی وجہ سے ان کے طیارے کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر اتار لیا گیا ہے۔