نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپیل دیو نے کہا ہے کہ امید ہے عمران خان پاکستان اور بھارت میں امن قائم کریں گے۔خلیجی اخبار کے مطابق کپتان کپیل دیو نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان کے نئے وزیر اعظم عمران خان پاکستان اور بھارت کے درمیان امن قائم کریں گے۔
کپل دیو کا خلیجی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا عمران خان کے لیے اہم چیلنجز میں غریب کو پیٹ بھر کر روٹی کھلانا اور پاکستانی نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کرنا ہے۔انہوں نے ساتھی کھلاڑی کی حیثیت سے عمران خان کے عزم اور حوصلے کی داد دیتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم کے کردار میں بھی عمران خان کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب فاٹا انضمام کے بعد وفاقی حکومت نے وزارت سیفران ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ انضمام کے بعد قبائلی علاقوں کے معاملات خیبرپختون خوا حکومت دیکھے گی۔انہوں نے کہا کہ 17 لاکھ سے زیادہ افغان مہاجرین ملک میں رہ رہے ہیں جو ہمارے مہمان ہیں، ان کی باعزت واپسی چاہتے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فاٹا سیکریڑیٹ کو بھی ختم کردیا جائے گا جبکہ چار افغان کمشنریٹ اور چیف کمشنر افغان مہاجرین کو وزارت داخلہ کے ماتحت کیاجائے گا۔اس سے قبل فاٹا اور افغان کمشنریٹ وزارت سیفران کے زیرانتظام کام کر رہے تھے۔ذرائع کے مطابق خاصہ دار فورس اور لیویز کی خدمات صوبے کے یا وفاق کے پاس ہوں اس بارے میں فیصلہ جلد کرلیا جائے گا۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع میں خاصہ دار فورس کے 17 ہزار اور 11 ہزار لیویز اہلکار ہیں۔وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کو پہلے وزارت سیفران دی گئی تھی تاہم ان کی جانب سے تحفظات کے اظہار کے بعد انہیں وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا قلمدان دے دیا گیا۔