چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج (اتوار) کو نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ کپتان موٹروے کے قریب پارٹی کے کیمپ آفس کا بھی دورہ کریں گے۔
اسلام آباد: خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات مشتاق غنی نے دنیا نیوز کو بتایا کہ چیئرمین عمران خان اتوار کی صبح نوشہرہ جائیں گے جہاں وہ دوپہر ایک بجے مانکی شریف میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ مشتاق غنی نے بتایا کہ عمران خان سہہ پہر تین بجے موٹروے کے قریب قائم کئے گئے تحریک انصاف کے کیمپ آفس کا بھی دورہ کریں گے اور وہاں دو نومبر کے دھرنے کے حوالے سے کارکنوں کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔