counter easy hit

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان پاگل ہو جائیں گے، عابد شیر علی

اسلام آباد: عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان پاگل ہو جائیں گے تاہم ان کے لیے پاگل خانے میں ایک کمرہ ضرور تیار کروا دیں گے۔

Imran Khan will be mad after the Supreme Court decision, Abid Sher Ali

Imran Khan will be mad after the Supreme Court decision, Abid Sher Ali

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان کے منتخب وزیراعظم ہیں، عدالتیں فیصلے آئین، قانون اور شہادتوں کی روشنی میں کرتی ہیں لہذا آئین کی روشنی میں فتح نواز شریف کی ہوگی جب کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان نے پاگل ہو جانا ہے تاہم عمران خان کے لیے پاگل خانے میں ایک کمرہ ضرور تیار کروا دیں گے۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ کرپشن کا ٹولہ نواز شریف ایک پلیٹ فارم پر جمع ہے، یہ سارے این آر او زدہ،نیب زدہ اور ڈاکو ہیں، ایک طرف یہ تمام چور اور ان کا مربہ ہے تو دوسری طرف پاکستان کی ترقی ہے۔ عمران خان کے والد پر چوری کا ٹیکہ لگا ہوا ہے،پیپلزپارٹی کی کرپشن پر باتوں سے سپریم کورٹ کے درودیوار ہل جاتے ہیں۔ شیخ رشید کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ لوگوں کو شیخ رشید کی اصلیت کا پتہ ہے، شیخ رشید اپنی منی ٹریل دے دیں میں استعفی دے دوں گا اور اپنی جائیداد بھی ان کے نام کرا دوں گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website