لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ ایک طرف عمران خان کے دعوے تھے کہ احتجاج کے لیے کنٹینر دیں گے،، یہاں حکومت کے پاس پیشی پرآئے کارکنان کو برداشت کرنے کا حوصلہ نہیں،، حکومت اپنے وعدے پورے نہیں کر رہی ،، حکومت صرف یوٹرن لیتے ہیں،، نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن نے ایک بار پھر حکومت پر کڑی تنقید کی ہے ،، پنجاب میں مسلم لیگ ن کے رہنما ملک محمد احمد خان نے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن نے صورتحال خراب کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا، پولیس نے ن لیگ کے کارکنوں کو غلط طریقے سے ہینڈل کیا،، رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ کارکن، ن لیگ کے صدر کی عدالت میں پیشی پر اظہار یکجہتی کے لیے آئے تھے،، پولیس نے زیادتی کی اور پرامن کارکنوں پر ڈنڈے برسائے، پولیس اپنی لگائی گئی رکاوٹیں توڑ کر کارکنوں پرٹوٹ پڑی،، ایک طرف عمران خان کے دعوے تھے کہ احتجاج کے لیے کنٹینر دیں گے،، یہاں حکومت کے پاس پیشی پرآئے کارکنان کو برداشت کرنے کا حوصلہ نہیں،، حکومت اپنے وعدے پورے نہیں کر رہی ،، حکومت صرف یوٹرن لیتے ہیں،، یاد رہے کہ شہباز شریف کے عدالت میں پیش ہونے پر لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی عدالت میں پہنچی تھی،، جہاں پولیس اور کارکنوں میں تصادم بھی ہوا ،، اور لیگی کارکنوں کو عدالت میں جانے سے بھی روکا گیا تھا،، جس کو ایک ایشو بناتے ہوئے لیگی رہنما اب حکومت پر تنقید کر رہے ہیں،