اسلام آباد( نیوز ڈیسک) عمران خان کی اقوام متحدہ میں کی گئی تقریر نے ساری دنیا کو مثبت پیغام دیا، لیکن اب وزیر اعظم عمران خان نے وطن واپس آچکے ہیں اور بہت سے مسائل سے نمٹنے کے لیے سر توڑ کوششیں کر ہے ہیں، سینئر اینکر پرسن عاصمہ شیرازی نے بھی
عمران خان کی وطن واپسی کے حوالے سے پیغام چھوڑا، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں سینئر اینکر پرسن عاصمہ شیرازی نے کہا کہ ’’ وزیراعظم آپ نے کشمیر پر اچھی تقریر کی، بہت مبارک ۔۔۔اب آپ وطن آ چکے ہیں ، حقیقت کی دنیا میں واپس لوٹئیے ۔۔۔۔آئیے ملک کے عوام کو مہنگائی، افراط زر، بے روزگاری ،قرضوں اور بے چینی سے بھی نجات دلائیے‘‘۔عاصمہ شیرازی کے اس پیغام پر سوشل میڈیا پر ہر وقت ایکٹیو اور سیاسی و سحافتی شخصیات کو تنقید کا نشانہ بنانے والی وینا ملک بھی میدان میں آگئیں اور حیران کُن رد عمل دے دیا، عصمہ شیرازی کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے وینا ملک کا کہنا تھا کہ ’’مہنگائ ‘افراط زر’ بے روزگاری’ اور قرضے سب مسائل حل ھو جائیں گے۔۔مگر آپکا مسئلہ حل نہیں ھو گا۔۔۔!!!خان لفافے نہیں دے گا ‘‘۔