counter easy hit

عمران خان کا اگلے جمعے کو اسلام آباد میں جلسے کا اعلان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اگلے جمعے کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی صرف اس وقت کامیاب ہوگی جب نوازشریف وزیراعظم نہ ہو۔

Imran Khan's announce rally next Friday in Islamabad

Imran Khan’s announce rally next Friday in Islamabad

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے وزیرا عظم پر تاریخی ریمارکس دیئے، دنیا میں کسی بھی ملک میں ایسا فیصلہ آتا تو حکمراں پارٹی خود وزیراعظم سے استعفا لیتی، ن لیگ کس منہ سے عوام کے سامنے جائیگی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے دو سینئر ججز نے وزیراعظم کو نااہل قرار دینے کا کہا، دو ججز نے کہا کہ وزیراعظم صادق اور امین نہیں ہیں، سپریم کورٹ نے قطری کا خط رد کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے کہا کہ الزامات کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنائی جائے، نوازشریف کے وزیراعظم ہوتے ہوئے ادارے کیسے تحقیقات کرسکتے ہیں ، اگر ان اداروں نے تحقیقات کرنی ہوتی تو اب تک ہوچکی ہوتی۔ عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم اخلاقی قوت سے حکومت کرتا ہے، ڈیوڈ کیمرون نے اخلاقی بنیاد پر عہدے سے استعفا دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام اپوزیشن کو ساتھ چلنے کی دعوت دی ہے، عدالت نے نیلسن اور نیسکول کے بینیفشری اونر کا پتا چلانے کا کہا ہے، جے آئی ٹی کے معاملے پر ابھی ہم مشاورت کرینگے، جے آئی ٹی صرف اسی وقت کامیاب ہوگی جب نوازشریف وزیراعظم نہ ہو۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website