اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سینئر صحافی و عمران خان کے کزن حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ حکومت نے ویڈیو کا فرانزک آڈٹ کروا لیا اور ن لیگ نے بھی اس کا فرانزک آڈٹ کروایا ہوگا ہے ۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ حکومت نے ویڈیو کا فرانزک آڈٹ کروا لیا اور ن لیگ نے بھی اس کاآڈٹ کروایا ہوگا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا میڈیا ٹرائل ہوتا رہاہے اوراس لئے مریم نواز کوپہلے میڈیا کے ذریعے ہی جواب دیناتھا ۔حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ اب جب عمران خان دوروں پر جائیں گے تو یہ بھی ارب سے کم نہیں ہوگا ، حکومت آصف زرداری اور نواز شریف کے دوروں پر خرچ کی باتیں کرکے آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے ، یہ فراڈیئے لوگ ہیں۔پروگرام میں شریک سینئر صحافی و تجزیہ نگار حسن نثار نے کہا کہ مجھے کسی کے نفع نقصان سے کوئی غرض نہیں ہے ، یہاں تک کہ اس دونمبر جمہورت کی ٹانگیں یا گردن ٹوٹ جائے تو پھر بھی مجھے اس سے کوئی غرض نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نفع وہ ہوتاہے جو عوام کا ہوتا ہے ، اب عوام اس نہج پر آگئے ہیں کہ اگر کہیں تھوڑا پاﺅں رپٹ گیا تو منظر ہی اور ہوگا ۔ ان کا کہناتھاکہ یہ دورے کرکے کروڑوں روپے کھاگئے دھیا ن اس طرف کیوں نہیں جارہا؟ لوگوں کی کسمپرسی دیکھیں تو ڈوب مرنے کودل کرتاہے اور اب بھی لوگ نہ سمجھیں تو اللہ کرکے مہنگائی سو گنا بڑھ جائے اور جرمانہ ادا کرتے کرتے زندگیاں گزر جائیں۔ پروگرام میں شریک سینئر صحافی سلیم صافی نے کہا کہ ملک یہاں تک آگیاہے کہ سلیم صافی اور ارشاد بھٹی سینئر تجزیہ کار بن گئے ہیں تو کیا اس ملک میں حاصل بزنجو کو رہبر کہنا زیادتی ہے؟ان کا کہنا تھا کہ اگر ویڈیو غلط نکلے تو پھر مریم نواز اور مسلم لیگ ن کے لوگوں کوسنگین ترین سزا دی جائے اور جج صاحب کوجب تک کلیئر نہیں ہوجاتے ، مقدمات کی سماعت نہیں کرنی چاہئے ۔ سلیم صافی نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ میں وزیر اعظم ہاﺅس میں نہیں رہوں گا، سرکاری جہاز استعمال نہیں کروں گا ۔ نوازشریف اور آصف زرداری نے ریاست مدینہ کے وعدے نہیں کئے تھے ،یہ ڈرامے کب تک چلتے رہیں گے ؟ ان سے کیا غریبوں کے پیٹ بھرتے ہیں؟