اسلام آباد (ویب ڈیسک) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ مجھے اس بات کا خطرہ ہے کہ کہیں عمران خان یوٹر ن کے بعداقتدار کیلئے جھوٹ بولنا جائز قرار نہ دے دیں۔تفصیلات کے مطابق کے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ مجھے
تو خطرہ ہے کہ کہیں عمران خان یوٹرن کے بعد جھوٹ کے حق میں یہ بات نہ کردیں گے اقتدار کیلئے جھوٹ بولنابھی جائز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کرپٹ لوگوں کے خلاف بیانیہ دیتے رہے ہیں اور اسی سانس میں ان لوگوں کو اپنے ساتھ حکومت میں شامل بھی کرلیں تو اس پر کہیں جاکر سٹاپ لگانا ہوگا دوسری صورت میں یہ سب گناہ کبیرہ میں داخل ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی نظام درہم برہم ہے جس کی وجہ سے امریکہ کی جانب سے ایسے بیانات آتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سےقبل وزیراعظم عمران خان یوٹرن پر یوٹرن لینے کیلئے تیار نہیں ۔وزیراعظم نے ٹوئٹ کیا ہے کہ وہ اپنے بیان پر قائم ہیں، یوٹرن بڑے لیڈرہی لیا کرتے ہیں ۔عمران خان نے کہا کہ جیسے جھوٹ کا سہارا لیکر چوری کا مال بچانے کی کوشش کرنا بے ایمانوں کا شیوہ ہے، اسی طرح اپنے مقاصد کے حصول کیلئے “یوٹرن” کی آپشن استعمال کرنا عظیم قیادت کا طرہ امتیاز ہے۔دو روز پہلے پہلی بارعمران خان نے صحافیوں سے گفتگومیں کہا تھا کہ یوٹرن لینا تو اچھا ہے۔ عمران خان کے اس بیان پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے کئی وضاحتی بیانات بھی جاری کئے گئے۔