لاہور: کیا وزیراعظم عمران خان بطورچیف ایگزیکٹو سپیکر ہائوس کو اپنا مسک بناسکتے ہیں۔ اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ سپیکر ہائوس پارلیمنٹ کا حصہ ہے۔ اسمبلی روایات کے تحت یہاں صرف سپیکر قومی اسمبلی ہی رہ سکتے ہیں۔ جہاں تک نئی حکومت کے بعد سپیکر ہائوس کے کردار کا تعلق ہے تو نیا سپیکر آنے کے باوجود پرانا 30 روز تک سپیکر ہائوس میں رہ سکتا ہے۔ البتہ موجودہ سپیکر ایاز صادق کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اراکین اسمبلی کے حلف کے فوری بعد سپیکر ہائوس خالی کر دیں گے۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ نہ جانے کیوں عمران خان نے سپیکر ہائوس کو اپنا مسکن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔