الیکشن کمیشن آف پاکستان میں عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کی درخواستوں کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔
چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضاکی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے عمران خان، جہانگیر ترین کی نااہلی کی درخواستوں کی سماعت کی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن میں بھی اسی نوعیت کی درخواستیں زیرسماعت ہیں۔ نعیم بخاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اس پر سماعت کا فیصلہ کرے۔ عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواستیں مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے دائر کر رکھی ہیں۔