کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران تیزی کا زبردست رجحان نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی برقراررہا ۔پیر کو سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری میں دلچسپی کے باعث کے ایس ای100انڈیکس کی 41ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی اور
انڈیکس مزید897پوائنٹس کے اضافے سے 41543پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا جب کہ 66.82فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میںایک کھرب39ارب 3کروڑ6لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سعودی امدادی پروگرام اور چین ویو اے ای کی جانب سے متوقع امددای پیکجز کے بعد معاشی مشکلات میں کمی کی امید پرسرمایہ کاروں نے حصص خریداری میں دلچسپی کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور کے ایس ای 100انڈیکس 41ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرنے میں کامیاب ہوگئی جب کہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس ایک موقع پر41556پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی پہنچ گیا لیکن بعد ازاں معمولی پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے مزکورہ سطح بحال نہ رہ سکی لیکن مجموعی طور پر تیزی کے اثرات غالب رہے اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس897.31پوائنٹس کے اضافے سے 41453.76پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح481.76پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس20067.99پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس511.10پوائنٹس اضافے سے 30178.91پوائنٹس ہو گیا۔زبردست تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میںایک کھرب39ارب 3کروڑ6لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم81کھرب67ارب 33کروڑ26لاکھ روپے سے بڑھ کر83کھرب6ارب36کروڑ32لاکھ روپے ہو گیا ۔
گزشتہ روز15ارب روپے مالیت 46کروڑ10لاکھ69ہزار شیئرز کی لین دین ہوئی جو گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کے مقابلے میں9کروڑ27لاکھ20ہزار شیئرز زائد ہے۔گزشتہ روز مجموعی طور پر410کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی274کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،121میں کمی اور 15کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔قیمتوں میںنمایاں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے وائتھ پاک کے حصص 62.88روپے کے اضافے سی1320.63روپے اور نیسلے پاکستان کے حصص 55 روپے کے اضافے سی9500روپے ہوگئی جب کہ کولگیٹ پامولو کے حصص 101روپے کی کمی سے 2352روپے اورسروس انڈسٹریز 25.69روپے کی کمی سی716.20روپے ہوگئی ۔کاروباری سرگرمیوں کے اعتبار سے بینک آف پنجاب ،کے الیکٹرک ،لوٹی کیمکل ،پاور سیمنٹ،اینگرو پولیمر،عائشہ اسٹیل ،فوجی سیمنٹ ،پاک انٹر بلک ،آزگارڈ نائن اور نشاط چن کے حصص نمایاں رہے ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق آئندہ دنوں اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی رفتار سست ہونے کا امکان ہے