اسلام آباد( ویب ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امن و امان کے لئے دونوں ممالک اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کریں ،مسائل کے حل اور امن کے لئے مذاکرات ہی بہترین آپشن ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ملائیشیا کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرمہاتیر کو بریف کیا تھا،ملائیشیا نے مقبولہ کشمیر کی موجودہ صورتحال تشویش کا اظہار کیا ہے ،مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ خطے میں بڑھتے ہوئے تناﺅ پر تشویش ہے ،تمام فریق اقوام متحدہ کی قراردادوں کا پاس کریں ،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کشید گی بڑھانے سے گریز کریں ،مسائل کے حل اور امن کیلئے مذاکرات ہی بہترین آپشن ہے ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو ٹیلی فون ،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے برطانوی ہم منصب بورس جانسن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور مقبوضہ کشمیر کی موجود ہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ دونوں رہنماﺅں نے بات چیت کے ذریعے مسئلہ کشمیر کوحل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔اس موقع پر پاک برطانیہ دوطرفہ تعاون پر بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان عالمی رہنماﺅں سے رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ برطانوی وزیر اعظم کو ٹیلی فون کرنے سے قبل وزیر اعظم عمران خان ملائشین وزیر اعظم مہاتیر محمد اور ترکی کے صدر طیب رجب اردگان سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کر چکے ہیں ۔