پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو گلے کا کینسر تشخیص ہونے پر ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
Imran Khan’s good wishes for Kalsoom Nawaz
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں بیگم کلثوم نواز کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ان کی دعائیں ہیں کہ وہ کینسر کے خلاف جنگ جیت جائیں۔ ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز علاج کے غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ڈاکٹروں نے ان کے گلے میں کینسر کی تشخیص کی ہے جب کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ گلے کا کینسر قابل علاج ہے اور وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گی ۔ واضح رہے کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے لئے مسلم لیگ ن کی امیدوار بھی ہیں۔