میانوالی (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم کے آبائی حلقے میانوالی کی عوام نے حکومت کی کارکردگی تسلی بخش قرار دے دی، نجی ٹی وی چینل کی جانب سے کروائے گئے تازہ ترین سروے میں 72 فیصد لوگوں نے حکومت کے حق میں جبکہ 26 فیصد نے حکومت کیخلاف اپنی رائے کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف پہلی مرتبہ اقتدار میں آنے کے بعد اپنی حکومت کا ایک سال مکمل کر چکی ہے۔ایک سال مکمل کرنے پر عوام سے تحریک انصاف کی کارکردگی سے متعلق رائے طلب کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے ایک نجی ٹی وی چینل کی جانب سے عوام کی رائے پر مبنی خصوصی سروے کروایا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی جانب سے کروائے گئے سروے میں تحریک انصاف کی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی سے متعلق سوال کیا گیا۔یہ سروے وزیراعظم عمران خان کے آبائی شہر میانوالی میں کروایا گیا۔کروائے گئے سروے میں عوام کی اکثریت نے وزیراعظم عمران خان اور ان کی حکومت کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ سروے کے دوران 72 فیصد لوگوں نے تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم عمران خان کو ملک کے حالات بہتر بنانے کیلئے مزید وقت ملنا چاہیئے۔ جبکہ حکومت کی کرپشن کیخلاف مہم جاری رہنی چاہیئے۔ جبکہ سروے کے دوران 26 فیصد لوگوں نے وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔اس سے قبل پورے ملک میں کروائے جانے والے سروے میں بھی پاکستانیوں کی جانب سے حکومت کی پالیسیوں پر تقریباً اعتماد کا اظہار کیا گیا، پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور انکی حکومت کو چاہیئے کہ مہنگائی کو تھوڑا کم کریں تا کہ عام آدمی کو بھی ریلیف مل سکے، کرپٹ افراد جو بھی ہیں انکے خلاف کارروائی کرنا خوش آئند بات ہے ، یہ ایک ایسا کام ہے جسکی مچال پاکستان میں نہیں ملتی ۔