اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کامیاب ڈپلومیسی کی پالیسا اپنا لی گئی ہے ، پہلے اماراتی ولی عہد کی گاڑی ڈرائیوں کر کے تمام روایتوں کو توڑ ڈالا جس پر انہیں پوری دنیا میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جانے لگا تاہم اب وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور پوری بھارتی ٹیم کو بر صغیر کی پہلی ٹیم کو ٹیسٹ سیریز جیتنے پر مبارکباد دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام چھوڑت ہوئے وزیر اعظم عمرا ن خان کا کہنا تھا کہ ’’ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور پوری ٹیم کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں، کیونکہ آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز جیت کر بھارتی ٹیم برصغیر کی پہلی ٹیم بن گئی ہے ‘‘۔وزیر اعظم پاکستان کا ٹویٹ سامنے آتے ہی پورا بھارت انکے سحر میں جکڑا گیا ، بھارتیوں کی جانب سے پاکستانی وزیر اعظم کے اقدام کو سراہا جا رہا ہے ، بھارتی صحافی برکھا دت نے عمران خان کو ری تویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ عمران خان کی جانب سے مثبت اور جاندار پیغام دیا گیا ہے ‘‘۔ اروندر سنگ بُلر نامی بھارتی صارف نے عمران خان کے ٹویٹ پر رد عمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’’آپکا بہت شکریہ سر ‘‘۔