لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہاہے کہ عمران خان کی طبیعت میں خلوص مگر سختی بھی ہے اور اگر انہوں نے ملٹر ی سٹیبلشمنٹ کے معاملے میں ایسی سختی دکھائی تو پھر واپسی کی راہ نہیں ہوگی ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ
عمران خان کی طبیعت میں اخلاص ضرور ہے لیکن سختی بھی ہے جس کا ری ایکشن وہ دیتے رہتے ہیں۔ اگر انہوں نے ملٹری سٹیبلشمنٹ کے معاملے میں ایسی سختی دکھائی تو پھر واپسی کی راہ نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ اب خادم رضوی صاحب بھی آرہے ہیں اورانہوں نے دھمکی دی ہے کہ ہالینڈ کے سفیر کوملک سے نکال دیا جائے ۔ ان کے آنے سے جو دباؤ پڑے گا اور ان کے مطالبات کا خارجہ پالیسی پر جو اثر پڑے گا وہ اس وقت ہماری خارجہ پالیسی کے لئے ایک چیلنج ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے خارجہ پالیسی کے مسائل کو کسی ایک نفرت والے بیانیہ سے مسترد کردیا تو پھر ہمارے لئے مشکلات پیدا ہونگی ۔ خادم رضوی کے معاملے پر ہمارا میڈیا بہت زیادہ بالغ النظر ی کا مظاہر ہ کررہا ہے لیکن پہلے میڈیا کو کیا ہوا تھا ؟مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہاہے کہ عمران خان کی طبیعت میں خلوص مگر سختی بھی ہے اور اگر انہوں نے ملٹر ی سٹیبلشمنٹ کے معاملے میں ایسی سختی دکھائی تو پھر واپسی کی راہ نہیں ہوگی ۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ
کراچی جیسے اہم شہر میں بعض بنیادی سہولتوں کا فقدان لمحہ فکریہ ہے لہٰذا شہر کے عوام کے مسائل سے متعلق علم ہے۔وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم ہاؤس میں اتحادی جماعت ایم کیوایم پاکستان کے رہنماؤں نے ملاقات کی جن میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی اور وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کے علاوہ امین الحق، کنور نوید، نسرین جلیل اور میئر کراچی وسیم اختر بھی شامل تھے جب کہ ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق اور گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔وزیراعظم اور ایم کیو ایم رہنماؤں کی ملاقات کے دوران سیاسی امور اور صدارتی انتخاب سمیت سندھ کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ذرائع کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے ایم کیوایم کے وفد کو کراچی اور حیدرآباد کے مسائل حل کرانے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ذرائع کا کہناہےکہ ایم کیوایم کے وفد نے وزیراعظم کو صدارتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار عارف علوی کی حمایت کا بھی یقین دلایا۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی ون آن ون ملاقات کی جس میں انہوں نے حکومت کی جانب سے اعتماد کا اظہار اور اہم ذمہ داری دینے پر شکریہ ادا کیا۔اس کے علاوہ وزیراعظم اور گورنر سندھ کی ملاقات میں سندھ اور خصوصاً کراچی کی موجودہ صورتحال اور عوامی مسائل پر گفتگو کی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھاکہ شہر قائد کے عوام کے مسائل سے متعلق علم ہے، کراچی جیسے اہم شہرمیں بعض مقامات پر بنیادی سہولتوں کا فقدان لمحہ فکریہ ہے، ملکی معیشت کی ترقی و استحکام میں کراچی کا کردار کلیدی ہے۔عمران خان نے کہاکہ کراچی میں امن و امان کی فضا کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پر عزم ہیں، حکومت عوام کو درپیش مسائل کے مستقل حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔