تحریک انصاف کے چیئرمین نے اپنی شادی کی خبروں پر دلچسپ تبصرہ کر دیا۔
کرک کی خوشحال خان خٹک یونی ورسٹی میں منعقدہ تقریب میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شادی کا رشتہ کیا بھیجا، ایسا لگا کہ قومی بحران پیدا ہو گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اتنے پیغامات ملے ہیں کہ سوچا کہیں کسی کو سوتے میں قتل تو نہیں کردیا۔انہوں نے وعدہ کیا کہ اسی سال تحریک انصاف اقتدار میں آئے گی، بڑے بڑے پروجیکٹ میں کرپشن اور کمیشن کے ذرئعے لوٹا ہوا پیسہ ملک میں واپس لاکر تعلیم پر خرچ کرے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا ک چور ڈاکوؤں سے جتنا پیسہ واپس لائیں گے وہ سب تعلیم پر لگائیں گے۔