لاہور(نیوز ڈیسک) کل وزیر اعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، ملاقات میں عمران خان نے امریکی صدر پر واضح کیا امریکہ ایک سپر پاور ہے، اور آپ ایک بڑے ملک کے صدر ہیں، آپ پر مسئلہ کشمیر کو حل کروانے کی بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، عمران خان نے امریکہ پر واضح کیا کہ ایران کشیدگی کے بھی منفی اثرات مرتب ہونگے اگر وہ چاہیں تو پاکستان امریکہ اور ایران کی کشیدگی کم کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔ جس پر امریکی صدر نے عمران خان کو کہا کہ آپ ایک عظیم لیڈر ہیں، مجھے سے ساری دنیا کے سربراہان ملاقات کرنا چاہتے ہیں لیکن میں نے آپ سے ملنے کو ترجیح دی، پاکستان ایک اچھا دوست ہے اور امریکہ کو پاکستان پر اعتماد ہے۔ امریکی صدر نے عمران خان کو ایران کے ساتھ بات چیت کرنے اور مذاکرات کرنے کا مینڈیٹ دیا، جس پر پوری دنیا حیران رہ گئی، اسی پر رد عمل دیتے ہوئے نامور صحافی انور لودھی کا کہنا تھا کہ ’’ اکانومی نے مروا دیا.. ورنہ عمران خان جیسے لیڈر کا اسی طرح کا عالمی رول بنتا تھا 👇… جیسے جیسے پاکستان کی اکانومی بہتر ہو گی عمران خان کا انٹرنیشنل معاملات میں کردار بڑھتا چلا جائے گا‘‘۔خیال رہے کہ امریکی صدر نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ ملاقات میں یہ بات واضح کی کہ دو روز قبل امریکہ میں جلسے کے دوران جو زبان استعمال کی وہ کافی سخت تھی، امریکہ اب بھی مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہتا ہے لیکن ثالثی اس وقت ممکن ہوسکتی ہے جب دونوں فریقین راضی ہوں۔
اکانومی نے مروا دیا.. ورنہ عمران خان جیسے لیڈر کا اسی طرح کا عالمی رول بنتا تھا 👇… جیسے جیسے پاکستان کی اکانومی بہتر ہو گی عمران خان کا انٹرنیشنل معاملات میں کردار بڑھتا چلا جائے گا