counter easy hit

پیرس ، عمران کی خیالی پارلیمنٹ میں تمام وزرا بھی وزیر ٹوئٹر ، وزیر فیس بک، وزیر انسٹا گرام ہونگے اور منصوبے بھی سوشل میڈیا پر ہی مکمل ہونگے،ملک انعام

پیرس ( نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس (یوتھ ونگ) کے سیکرٹری اطلاعات ملک انعام نے کہا ہے کہ عمران کا جعلی تبدیلی کی طرح منشور بھی جعلی ہی نکلا، بلین ٹری منصوبے کی طرح کروڑ نوکریاں (ناممکن ترین بڑھک) پچاس لاکھ گھر وغیرہ سب سوشل میڈیا پر ہی مکمل کیے جائیں گے اور اس خیالی پارلیمنٹ کے وزرائ بھی وزیر تبدیلی، وزیر ٹوئٹر ، وزیر انسٹا گرام، وزیر فیس بک ہی ہونگے اور اجلاس کی کارروائی وغیرہ کی جگہ وزیر فالورز اور ری ٹوئٹس کی لسٹ پیش کیا کریں گے۔

اللہ پاک ایسی تبدیلی کسی دشمن کو بھی نصیب نہ کرے حقیقی تبدیلی میاں محمد نواز شریف کے پاکستان جانے سے آئیگی اور دنیا دیکھے گی ۔ پنجاب کی غیور عوام اپنے قائد کو کس طرح فقید المثال طریقے سے استقبال بھی کریگی اور اس کی بے گناہی بھی ثابت کریگی۔

IMRAN, KHAN'S, MANIFESTO, WILL, BE, COMPLETED, THROUGH, SOCIAL MEDIA, ONLY, LIKE, BILLION, TREE, AND, OTHERS, SAID, MALIK INAM, GENERAL, SECRETARY, PMLN, YOUTH, WING, FRANCE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website