وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہےکہ ملکی ترقی کے خلاف سازش پر عمران خان کا نام تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جائے گا۔
Imran Khan’s name will be written in black letters on conspiracy against domestic development, Shahbaz Sharif
اپنے ایک بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ دھرنوں، لاک ڈاؤن، سول نافرمانی اور احتجاج کے ذریعے ترقی روکنے کی کوشش کی گئی، روزسیاسی تماشا لگا کرعوام کی قسمت کھوٹی کرنے والے ہوش کے ناخن لیں۔ شہبازشریف نے کہا کہ عوام نےاحتجاجی سیاست سے لاتعلق رہ کران عناصر کے منفی عزائم کوناکام بنایا جب کہ پے درپے شکستوں سے نیازی صاحب نے کوئی سبق نہیں سیکھا، ملکی ترقی کے خلاف سازش پرنیازی صاحب کا نام تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جائے گا۔