کراچی (ویب ڈیسک) پاک فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے شاندار بات کہہ کر پاکستانیوں کا دل خوش کردیا ۔ کراچی میں 18 ویں سی ای او سمٹ ایشیاء سے خطاب کرتے ہوئے جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہو گئی ہے جنرل زبیر محمود نے کہا کہ آئندہ 5 برس کے دوران پاکستان میں خوشحالی آئے گی اورملک کے اندر بے پناہ مواقع پیدا ہونگے ہمیں قوم کے اندر صلاحیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے سی ای اوز پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے شعبہ میں سرمایہ کاری کریں کیونکہ اس سے قوم کا مستقبل روشن ہو گا۔ تعلیم خوشحالی کے لیے لازمی چیز ہے اور ٹیکنالوجی تعلیم کا دل ہے ہمیں ملک کے اندر باصلاحیت سائنسدانوں کی ضرورت ہے اور اچھی بات یہ ہے کہ چند نوجوان پاکستانی سائنسدانوں کو ان کی ایجادات کے باعث دنیا میں سراہا گیا ہے ۔(ش س م)