راولپنڈی: (نمائندہ یس نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہعمران خان کا آج کل ایک ہی نعرہ ہے” ظالما وزیراعظم بنا دے‘‘۔
راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ تحریکانصاف، عوامی مسلم لیگ اورپاکستان عوامی تحریک کی لاہوراورراولپنڈیمیں ریلیوں کی وجہ سے میٹرو سروس بند ہوئی جس کی وجہ سے لاکھوںعوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ عمران خان کا آج کل ایک ہی نعرہ ہے”ظالما وزیراعظم بنا دے‘‘۔ 2018 کے انتخابات میں نوازشریف ایک بار پھروزیراعظم بنیں گے جب کہ اس ہی دن عمران خان خود کشی بھی کرلیں گےاور اگر عمران خان رائیونڈ گئے تو ہم بھی بنی گالہ جائیں گے۔
حنیف عباسی نے کہا کہ شیخ رشید راولپنڈی میں فحاشی اورجوئے کے اڈوں کے سرغنہ ہیں لیکن اب وہ شیخ رشید کا راولپنڈی میں جینا مشکل بنا دیں گے۔