عمران خان کا کہنا ہے کہ میڈیا رپورٹس سے ظاہر ہوا کہ شریفوں کوبچانے کے لیے ایس ای سی پی ریکارڈ ٹیمپر کیا گیا۔
Imran Khan’s response on the SECP record tamper issues
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایس ای سی پی ریکارڈ ٹیمپر سے متعلق خبروں پر سوشل میڈیا ٹوئٹ کے ذریعے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ریکارڈ ٹیمپر سچ ثابت ہوا تو یہ عمل جان بوجھ کر اداروں کے معاملات میں مداخلت کہلائے گا ۔ عمران خان نے کہا کہ ریکارڈ ٹیمپر کرنے کا عمل انصاف کی راہ میں روڑے اٹکانے کے مترادف ہے اور اس میں ملوث
افراد کو ایسے جرم کی پاداش میں جیل میں ہونا چاہیے۔