اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) حکومت کا ایک سال پورا ہونے پر وزیراعظم نے قوم کو اعتماد میں لینے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت کا ایک سال پورا ہونے پر وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم 18 اگست کو قوم سے خطاب کریں گے ،وزیراعظم حکومتی کارکردگی سے متعلق قوم کو آگاہ کریں گے ،وزیراعظم نے تمام کابینہ ارکان کو وزارتوں سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے، وزیراعظم آفس نے وزارتوں اور محکموں کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ،وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تمام وزارتیں پہلے سال کی 5 بڑی کامیابیاں بتائیں ،تمام وزراء9 اگست سے پہلے اپنی وزارت کی کامیابیوں سے متعلق آگاہ کریں ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عائلی زندگی بارے پروپیگنڈا کرنے پر اینکر پرسن نجم سیٹھی کےخلاف ہتک عزت کا دعویٰ کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ذاتی زندگی کے بارے میں گمراہ کن پروپیگنڈا کرنے پر اینکر پرسن نجم سیٹھی کو عدالت لے جانے کا فیصلہ کیا ہے ، وزیراعظم عمران خان سے ان کے وکیل بابراعوان نے ملاقات کی جس میں نجم سیٹھی کے بیان پر مشاورت کی گئی ،وزیراعظم نے نجم سیٹھی کیخلاف 10 ارب روپے کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کی ہدایت کی،وزیراعظم کی ہدایت پر بابراعوان نے ہتک عزت کا دعویٰ تیار کرلیااور عدالت کے رو برو جمع کرا دیا، دعویٰ میں کہا گیا ہے کہ جعلی خبروں کے حوالے سے کسی طور نرمی نہیں برتی جا سکتی ، وزیراعظم کی عائلی زندگی کے بارے میں شرمناک دعویٰ کیا گیا،وکیل بابراعوان نے کہا کہ قانون و اخلاق کی دھجیاں بکھیرنے کی کوششوں کا راستہ روکنا ہوگا،امید ہے موصوف اپنے بیہودہ دعویٰ کے دفاع کے لئے پیش ہوں گے۔