counter easy hit

عمران خان کا واشنگٹن میں کامیاب جلسہ، حسن نثار نے اپوزیشن رہنماؤں کو انکی اوقات یاد دلا دی

Imran Khan's successful rally in Washington, Hassan Nisar reminds opposition leaders of their times

اسلام آباد( مانٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی حسن نثار کا کہنا ہے کہ جو جلسہ عمران خان نے واشنگٹن میں کیا ہے وہاں پر موجود پاکستانی وہی سننا چاہتے تھے جو عمران خان نے کہا ہے، اگر عمران لیڈر نہیں ہے تو پھر کون لیڈر ہے؟ آصف زرداری لیڈر ہے ؟ مجھے بھی تو کوئی بتائے کون لیڈر ہے؟تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار حسن نثار کا کہنا تھا کہ پہلی بات یہ کہ جو جلسہ عمران خان نے واشنگٹن میں کیا ہے وہاں پر موجود پاکستانی وہی سننا چاہتے تھے جو عمران خان نے کہا ہے، دوسری بات جو یہ لونڈا کہتا پھر رہا ہے کہ عمران لیڈر نہیں ہے، اگر عمران لیڈر نہیں ہے تو پھر کون لیڈر ہے؟ آصف زرداری لیڈر ہے؟ عمران لیڈر نہیں ہے تو چلو مان لیا، تو پھر کیا لیڈر تُو ( بلاول بھٹو) ہے؟ نواز شریف لیڈر ہے؟ شہباز شریف لیڈر ہے جو کہتا تھا کہ میری لاش نکال لینا ، میرا یہ کر لینا ، وہ کر لینا، فضل الرحمان لیڈر ہے؟ عمران نہیں ہے ، مان لیا تو پھر کیا مریم نواز لیڈر ہے یہ جو ابے کی تصویریں پہن کر پھر رہی ہے، یہ لیڈر ہے؟ باپ رہ ہی ایک تصویر گیا ہے ، بیٹی تصویر پہن کر گھوم رہی ہے۔ ایک لونڈا اُتھ کر کہتا ہے کہ عمران خان لیڈر نہیں ہے تو پھر لیڈر تیرا ابا ( آصف زرداری) ہے ، انکو خود سوچ ہونی چاہیئے، میں نے بدتمیزی کر دی ہے جس کے لیے میں معذرت چاہتا ہوں لیکن یہ بھی ضروری تھی، جو وہاں کے لوگ سننا چاہتے تھے وہی انہیں وہی سنایا گیا، عمران خان نے بہت ہی عمدہ طریقے سے جلسہ کیا اور نمائندگی کی جبکہ اگر ان میں سے کوئی چلا جاتا اور وہاں بولنے کی کوشش کرتا تو انہیں کوئی 500 بندہ بھی نہ سنے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website