counter easy hit

عمران خان کے دورہ امریکہ سے قبل ’’ عافیہ کو رہا کرو ‘‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

Imran Khan's visit to America before "Aafia's release" became the top trend on Twitter
کراچی(نیوز ڈیسک ) قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی امریکی حراست سے رہائی اور وطن واپسی کا مطالبہ ایک مرتبہ پھر ٹوئٹر پر نمبر1 ’’ٹاپ ٹرینڈ‘‘ بن گیا۔ٹوئٹرٹرینڈشروع ہوتے ہی ہزاروں کی تعداد میں عافیہ موومنٹ کے رضاکار #PakistanAwaitsAafia ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹرینڈ میں شامل ہوگئے جس کے باعث ابتدائی چند منٹوں میں ہی ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کا مطالبہ’’ نمبر 1‘‘ ٹوئٹر ٹرینڈ بن گیا۔یہ سلسلہ کئی گھنٹوں رات گئے تک جاری رہا۔عافیہ وطن واپسی ٹوئٹر ٹرینڈ کے دوران انتہائی مختصر وقت میں دنیا بھر سے 27 ہزار سے زائد افراد نے رضاکارانہ طور پر حصہ لیا۔ٹوئٹر ٹرینڈ میں حصہ لینے والے زیادہ تر افراد نے اس امید کا اظہار کیا کہ عمران خان ماضی کے حکمرانوں سے مختلف ثابت ہوں گے۔وہ دورہ امریکہ کے موقع پر قوم کی بیٹی کو فراموش نہیں کریں گے اور ڈاکٹر عافیہ کو وطن واپس لانے کا وعدہ پورا کریں گے جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور آئی ایس آئی کے ڈی جی لیفٹینٹ جنرل فیض حمید سے ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کے معاملہ میں کردار ادا کرنے کی اپیل بھی کی۔ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ڈاکٹر عافیہ کی امریکی حراست سے رہائی اور وطن واپسی کیلئے ٹوئٹر پربھرپورمہم چلانے پر عافیہ موومنٹ کے سپورٹرز سے اظہار تشکر کیا اور انہوں نے امید ظاہر کی ارباب اختیار کی جانب سے عوامی رائے کا احترام کیا جائے گا اور وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے قوم کو عافیہ کی وطن واپسی کی خوشخبری سننے کو ملے گی ۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ اس وقت موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے حوالے سے ہر روز ایک نئی خبر سننے کو ملتی ہے۔ تاہم اب یہ خبر سامنے آئی ہےکہ وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ امریکہ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کی پینٹنگ تحفے میں دیں گے۔ عمران خان کے دورہ امریکہ کے دوران پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیش کی جانے والی پینٹنگ اُونٹ کی کھال سے بنے گُلدان پر بنائی گئی ہے جس کے بارے میں حنیف اللہ نامی آرٹسٹ نے بتایا کہ یہ ملتان کی قدیم دستکاریوں میں سے ایک ہے۔ ملتان کے معروف آرٹسٹ حنیف اللہ کو یہ کام وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے سونپا گیا تھا تاکہ پاکستان اور امریکہ کے مابین دو طرفہ اور ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ مل سکے۔حنیف اللہ کا کہنا تھا کہ مجھے یہ کام لوک ورثہ کی وزارت کی جانب سے دیا گیا تھا ، بلاشُبہ یہ کام مشکل تھا لیکن میرے لیے اسے انجام دینا کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس چھوٹے سے گلدان پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چہرہ پینٹ کرنے سے زیادہ ان کا ہئیر اسٹائل بنانا مشکل تھا۔ حنیف نے بتایا کہ اس پینٹنگ کو مختلف اقسام کے رنگوں کا استعمال کرتے ہوئے نہایت محنت سے بنایا گیا ہے جو کم از کم 30 چالیس سال تک ایسے ہی رہیں گے۔حنیف نے مزید بتایا کہ وہ اس سے قبل ایسے گُلدانوں پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور امیر قطر کی پینٹنگز بھی بنا چکے ہیں۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر 21 سے 23 جولائی کو امریکہ جائیں گے جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کریں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website