لاہور(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان آج مختلف ٹی وی اینکرز سے ملیں گے ، وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ میڈیا سےان کا پہلا باضابطہ رابطہ ہوگا، جس میں وہ اپنی حکومت کی ترجیحات ، پاکستان کے حوالے سے اپنے وژن اور آئندہ حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کریں گے
اور میڈیا کے سوالات کے جواب دیں گے ، ذرائع کے مطابق عمران خان عہدہ سنبھالنے کے بعد آج پہلی بار لاہور آئیں گے ، وزیر اعظم نامزد گورنر ، وزیر اعلیٰ پنجاب کابینہ سمیت استقبال کریں گے ، عمران خان اپنی رہائش گاہ زمان پارک میں قیام کریں گے ، اس دوران وہ وزیر اعلیٰ اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے ۔ وہ کل پنجاب کابینہ سے خطاب بھی کریں گے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کابینہ کے حوالے سے تمام صورتحال پر بریفنگ دیں گے ۔ وزیر اعظم کابینہ کو اپنے وژن سے متعلق کابینہ کو ہدایات دیں گے۔ عمران خان لاہورحلقے 124،131،اور پی پی 164 165 کی ٹکٹوں کا فیصلہ بھی کریں گے ۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مسئلے پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے ذریعے اقوام متحدہ میں بات کریں گے۔ایک ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ساری مسلم امہ او آئی سی کے فورم سے اقوام متحدہ میں بات کرے۔انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اس حوالے سے ہدایات دے دی ہیں، انہوں نے کئی مسلم ملکوں سے رابطے بھی شروع کر دیے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ وزیر خارجہ اقوام متحدہ میں اس حوالے سے ملاقاتیں کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ انشاء اللہ ہم احتجاج کریں گے، دنیا کو اس مسئلے کے بارے میں سمجھائیں گے، اور انشاء اللہ ہم کامیاب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مسئلہ ہر مسلمان کا مسئلہ ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم مسلمانوں کے دل میں رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب کوئی نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخی کرتا ہے تو تمام مسلمانوں کو تکلیف ہوتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ مغرب کے لوگوں کو اس چیز کی سمجھ نہیں ہے کیوں کہ ہم مسلمانوں نےان کوسمجھایا نہیں۔انہوں نے کہا کہ جس طرح مغرب کے لوگ اپنے دین کو دیکھتے ہیں وہ بالکل مختلف ہے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کابینہ کے حوالے سے تمام صورتحال پر بریفنگ دیں گے ۔ وزیر اعظم کابینہ کو اپنے وژن سے متعلق کابینہ کو ہدایات دیں گے۔ عمران خان لاہورحلقے 124،131،اور پی پی 164 165 کی ٹکٹوں کا فیصلہ بھی کریں گے ۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مسئلے پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے ذریعے اقوام متحدہ میں بات کریں گے۔