اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان اپنے غیر ملکی دورے کر کے ملک کیلئے بڑی سرمایہ کاری لا رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان آج قطر کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں ملازمتوں ، سرمایہ کاری ، ویزا پالیسی اور تجارت سمیت بہت سے امور پر بات چیت متوقع ہے ، وزیراعظم عمران خان آج قطر کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے، یہ دورہ انھوں نے امیر قطر کی دعوت پر قبل کیا ہے ، وزیراعظم کے ہمراہ اہم وزراء بھی ان کے ساتھ ہونگے، وزیراعظم قطر میں پاکستانیوں کیلئے ہزراوں ملازمتوں کی تجویز بھی پیش کریں گے ، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارت اور لوگوں کی نقل و حرکت کیلئے ویزا پالیسی آسان بناے پر بھی بات چیت ہوگی ،، وزیراعظم کو اس دورے کی دعوت امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے دی تھی،،نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے،،قطری سفیر صقر بن مبارک کے مطابق وزیراعظم پاکستان اس دورے میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور قطری وزیراعظم عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی سے ملاقاتیں کریں گے، جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئیں گے،،وزیراعظم اس دورے کے دوران پاکستانی افرادی قوت کو قطر بھیجنے کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے،، وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی نوجوانوں کو ملازمتیں دینے کا بھی وعدہ کیا تھا ،، جو کہ اب پورا ہونے کا وقت آگیا ہے ،،