لاہور : مقامی ہوٹل میں چار روزہ کارپٹس کی نمائش کے موقع پر پرویز رشید نے حسب معمول عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا۔ کہتے ہیں 1996ء کے انتخابات میں عمران خان کا انتخابی نشان چراغ تھا جو صرف سترہ سو ووٹ لے کر بجھ گیا تھا۔
پرویز رشید کا کہنا تھا کہ شریف برادران نے زندہ دلان لاہور کو میٹرو بس کے ذریعے باعزت سفری سہولیات فراہم کیں۔ عمران خان میٹرو بس منصوبے کو گالیاں دیتے ہیں۔
لاہوریئے ان کو ووٹ کیوں دیں گے؟ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سمن آباد کے ڈونگی گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کے حالیہ جلسے میں پشاور سے لے کر گوادر تک کارکن جمع تو ہو گئے لیکن این اے 122 کے انتخابات میں کامیابی شیر کا مقدر ہے۔